شاہدرہ ،پرانے راوی پل کے قریب کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچہ برآمد

شاہدرہ ،پرانے راوی پل کے قریب کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچہ برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقہ میں کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچہ برآمد ،ریسکیواور پولیس نے موقع پر پہنچ کربچے کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال میں منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ پرانے راوی پل کے قریب پڑے ہوئے کوڑے کے ڈھیر میں نومولود بچے کے رونے کی آواز سن کر راہگیروں نے ریسکیو اور پولیس کو اطلا ع دی ، انہوں نے موقع پر پہنچ کر بچہ اپنی تحویل میں لے کر منشی ہسپتال میں منتقل کردیا۔

مزید : علاقائی