مصطفی آباد ، دو مختلف کارروائیوں میں شراب فروش اور پتنگ بازگرفتار

مصطفی آباد ، دو مختلف کارروائیوں میں شراب فروش اور پتنگ بازگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) مصطفی آباد کے علاقہ میں دو مختلف کارروائیوں میں شراب فروش اور پتنگ بازی کرتے ہوئے ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرکے ان سے زہریلی دیسی ساخت کی شراب ،ڈور اور پتنگ برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد پولیس نے ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دیسی ساخت کی زہریلی شراب برآمد کرلی، اس کے علاوہ آشر نامی پتنگ باز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پتنگ اور ڈور بھی برآمد کرلی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -