صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیاگیا۔تفصیلات کے مطا بق ستوکتلہ کے علا قہ میں مجید کی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو5لا کھ 25 ہزارما لیت کی نقد ی، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔فیکٹری ایریا کے علا قہ میں مبین کی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو5لا کھ ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن ،گلشن اقبال کے علا قہ میں خیام کی فیملی کو یر غما ل بنا کر4لا کھ50ہزار روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔ لیاقت آبادکے علا قہ میں عدنان کے گھر میں اس کی فیملی سے ڈاکو3لاکھ 45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ڈاکوؤں نے شادمان کے علا قہ میں علی حسن کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،گڑھی شاہوکے علا قہ میں امجدکی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 50ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ لئے۔ علاوہ ازیں نواب ٹاؤن میں ارشد، گرین ٹاؤن میں حبیب کی گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی ، مصری شاہ ، مزنگ ، جوہر ٹاؤن اور نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -