ڈاکو سرگرم ، لاکھوں کی لوٹ مار ، پولیس فرضی ناکوں تک محدود

ڈاکو سرگرم ، لاکھوں کی لوٹ مار ، پولیس فرضی ناکوں تک محدود

شیخوپورہ،قصور،سانگلاہل،منڈی فیض آباد (بیورور پورٹ،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)گردونواح میں ڈکیتی ،چوری رہزنی کی واردتوں نے شہریوں کے ناکوں میں دم کرکے رکھ دیا،تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ گوجرانوالہ روڈ شیش محل آبادی کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے نوشہرہ ورکاں کے رہایشی ابوبکر نامی نوجوان کو یرغمال بناکر اس کی موٹر سائیکل نمبری7373جی اے ایم نقدی 14 ہزار 500 روپے اور2قیمتی موبائل فونز چھین کرفرار ،قصور کے گردونواح میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو گن پوائنٹ پر مکئی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالہ اور ہزاروں روپے نقدی،موبائل فون وغیرہ چھین کر فرارہوگئے۔اسی تھانہ کی حدود بتی چوک کے قریب2مسلح ڈاکوؤں نے زاہد اقبال سکنہ جنڈیالہ روڈ کی موٹر سائیکل روک کر35ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار،تھانہ ماڈل سٹی اے ڈویژن کے علاقہ گلستان پارک میں3مسلح ڈاکوؤں نے تاجر رحمان علی کے گھر میں گھس کرتمام اہلخانہ کو یرغمال بنا کراسلحہ کی نوک پر80ہزار روپے نقدی،ڈیڈ ھ تولہ طلائی زیورات اورلائسنسی پسٹل چھین کر فرار،تھانہ ہاوسنگ کالونی کی حدود مدنی پارک میں 3مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر تاجر محمد ارسلان کے گھر والوں کو یرغمال بنا کرکمرئے میں محبوس کردیا اور50 ہزار روپے نقدی5تولہ طلائی زیورات ،اورایک عدد پسٹل لائسنسی چھین کرفرار۔ زمان نامی شخص نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں کو دی گئی تحریری درخواست میں کہا ہے کہ میں اپنے ٹریکٹر ٹرالہ میں 310 بوری مکئی لوڈ کرکے جا رہا تھا کہ جب اقصیٰ رائس ملزچونیاں کے نزدیک پہنچا تو6نامعلوم ڈاکوؤں نے مجھے اسلحہ کے زور پر روک کر 310بوری مکئی سمیت ٹریکٹر ٹرالہ چھین کر فرار ہوگئے جبکہ زاہد اپنی موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ جب وہ نہر بھچر کوٹ رادھاکشن کے نزدیک پہنچا تو دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر 25ہزار روپیہ نقدی ،موبائل فون وغیرہ چھین لیا ۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔مقامی تھانہ صدر کی پولیس چوکی پنڈوریاں کے آتشیں اسلحہ سے مسلح3موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایک ویگن اور کار سوار فیملی سے1.50 لاکھ کے زیورات اور لاکھ کے قریب نقدی لوٹ لی،اگلی صبح7بجے صفدر آباد روڈ پر دیڑھ کے قریب متعدد راہگیروں سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی،بتایا گیا ہے کہ چک نمبر116 لدھڑ کا رہائشی اور مقامی ٹیکنیکل کالج کا لیکچرار سعد خلیل خاں کار پر اپنے بھائی ، ہمشیرہ اور طلعت عرفان کے ہمراہ موٹر وے انٹر چینج سے سانگلاہل آرہا تھا ،جب انکی کار پولیس چوکی پنڈوریاں کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے آنے والے موٹر سائیکل سوار3ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر انہیں روک کر گاڑی سے اتار لیا،ان سے مجموعی طور پر50ہزار روپے نقدی اور1.50لاکھ رپے کے زیورات اتروا لئے،اسی دوران ڈاکوؤں نے پنڈی بھٹیاں سے آنے والی ٹیوٹا ویگن کو بھی لوٹ لیا،ڈرائیور خلیل احمد سے4ہزار،مسافر طارق سے 5800روپے اور دیگر مسافروں سے بھی نقدی چھین لی،اگلی صبح7بجے 3موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے میلی برجی کے ریحان احمد اور دیگر راہگیروں سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔

،تھانہ صدر پولیس نے سعد خلیل خاں کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کر دیا۔ بھٹہ چوک میں نامعلوم چوروں نے ایک دوکان کے تالے توڑ کر تقریبا دو لاکھ روپے کی بیٹریاں چوری کر لی بتایا جاتا ہے کہ محمد طارق میں بھٹہ چوک میں بیٹریوں کی دوکان کر تا ہے گذشتہ رات دوکا ن بند کر کے گیا صبح آیا تو اس کی دوکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چو ر اکیس بیٹریاں جنکی مالیت تقریبا دو لاکھ روپے ہیں لے کر فرار ہو چکے تھے ۔

مزید : علاقائی