کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور جیل اہلکار کو سزا

کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور جیل اہلکار کو ...

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میںآئی جی جیل خانہ جات نے ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت ایک جیل اہلکار کو سزا سنا دی،اہلکاروں کو سزائیں کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات شاہدسلیم بیگ نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سزاسناتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آصف ایوب بھٹی کی ایک سال کی ترقی روک لی جبکہ کرپشن کرنے پر ہیڈ وارڈر عبدالرحمان کو جبری ریٹائر کردیا ۔

مزید : علاقائی