حافظ آباد: مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا

حافظ آباد: مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے نواحی قصبہ رسولپور تارڑ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔ بعدازاں ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صدی احمد ولد غلام رسول نے پہلی شاد ی کبریٰ بی بی سے کررکھی تھی۔ کچھ عرصہ قبل اس نے امتل نامی خاتون سے دوسری شادی کی۔پہلی بیوی کبریٰ بی بی کے بھانجوں کو صدی احمد کی دوسری شادی کرنے پر رنج تھا۔گزشتہ روز کبریٰ بی بی کے دوبھانجے حسنین عرف سنی ولد نواز اور یاسر مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رسولپور تارڑ آئے جہاں انہوں نے صدی احمد سے دوسری شادی پر تکرار شروع کردی۔ اس دوران ان میں جھگڑا بڑھا تو حسنین عرف سنی اور یاسر وغیرہ نے صدی کی دوسری بیوی امتل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

قتل

مزید : علاقائی