وزیر آباد: قاتل کو سزائے موت عزیزوں سمیت کرایہ دار بری

وزیر آباد: قاتل کو سزائے موت عزیزوں سمیت کرایہ دار بری

وزیرآباد(نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ بیوی کے قاتل کو سزائے موت قریبی عزیزوں سمیت کرایہ دار بری۔ ایڈیشل سیشن جج وزیرآباد خان محمد نے تھانہ صدر کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ افشاں کے خاوند ابرار کو سزائے موت اور قریبی عزیز سجاد،ظفر اور کرایہ دار امین کو باعزت بری کردیا۔ ملزم نے دوسال قبل موضع کوٹ خضری میں فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا تھا جس کے قتل کا مقدمہ مدعیہ روبینہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

سزائے موت

مزید : علاقائی