ترجمان آئی جی پنجاب سید نایاب حیدر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

ترجمان آئی جی پنجاب سید نایاب حیدر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز (ڈی پی آر) ٹو آئی جی پنجاب سید نایاب حیدر کی ہمشیرہ سیدہ نسرین نقوی مختصر علالت کے بعد گذشتہ روز مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ سیدہ نسرین نقوی ریٹائرڈ ڈائریکٹر ایجوکیشن تھیں اور گذشتہچند روزسے جوہر ٹاؤن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں لیکن انکی حالت میں بہتری نہ آ سکی اور وہ بدھ کی سہہ پہر خالق حقیقی سے جاملیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ رات گورومانگٹ روڈ گلبر گ کے مقامی قبرستان میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی پنجاب، سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی سید اعجاز حسین شاہ، ایس ایس ایس پی رانا ایاز سلیم سمیت دیگر سینئر افسران و اہلکاروں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ نمایاں شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے آجبعد نماز عصر جامع مسجد حسنین آبادگلبرگ میں قل خوانی کی رسم ادا کی جائے گی۔

مزید : علاقائی