شیخوپورہ ، قصور ننکانہ ، واربرٹن ، حادثات ، واقعات میں 4افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

شیخوپورہ ، قصور ننکانہ ، واربرٹن ، حادثات ، واقعات میں 4افراد جاں بحق ، ...

شیخوپورہ،قصور،ننکانہ،،واربرٹن(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)تھانہ بھکھی کے علاقہ فیصل آبادروڈ نواں کوٹ کے قریب لاہور سے فیصل آباد جانے والی تیزرفتار مسافر بس نمبری4576ایف ڈی یونے سٹرک کراس کرنے والے معمر شخص کو کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان بحق ہوگیا۔تین مختلف واقعات میں9سالہ لڑکی سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین سالہ بچے اور پانچ خواتین سمیت 16 افراد شدید زخمی ہو گئیٹریفک حادثہ کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا پولیس نے نعش کومردہ خانہ منتقل کرکے بس کو تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی،ذرائع کے مطابق متوفی محمد شریف ولد غلام محمد شیرا کوٹ لاہور کا رہایشی تھاجو کچی کوٹھی مانانوالہ جارہاتھا جس کو بس نے غلط جگہ سٹاپ پر اتاردیاجو سٹرک کراس کرکے دھاگہ ساز فیکٹری سے سکیورٹی گارڈ سے مدد کے لیے سٹرک کراس کرنے لگا جس کو مذکورہ تیزرفتار بس نے کچل ڈالا جو موقعہ پر ہی جان بحق ہوگیا جبکہ پولیس فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار نہ کرسکی ، فیصل آباد روڑ پر کار اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں8 افراد شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے اطلاع کے مطابق کار فیصل آباد سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ سامنے سے ون وے جانے والے کیری ڈبہ نے کار کو ہٹ کیا جس سے 8 افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کرامدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو DHQمنتقل کیا،حافظ آباد روڑ پر مدار گاوں کے قریب پک اپ وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 7 افراد سیمہ بی بی زوجہ کرم دین، 70 سال، کھاریانوالہ شیخوپورہ ،عشرت بی بی زوجہ رحمت علی، 60 سال، گوجرانوالہ ،ساجدہ زوجہ فیاض علی، 40 سال، شیش محل شیخوپورہ ،عابدہ پروین زوجہ محمد صدیق، 40 سال، شیش محل شیخوپورہ ،صبیحہ دختر محمد صدیق، 13 سال، شیش محل شیخوپورہ ،راشدہ پروین زوجہ غریب عالم، 25 سال، مدار گاوں، غریب عالم ولد رحمت علی، 60 سال مدار گاوں شدید زخمی ہو گئے وقوعہ کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئیزخمیوں کوطبی امداددینے کے بعد DHQمنتقل کیا۔کوٹ رادھاکشن کے علاقہ نیکے میں ظہور احمد کی لڑکی21سالہ بشراں بی بی نے گھریلو لڑائی جھگڑا سے تنگ آکر خود کشی کرکے موت کو گلے لگا لیا۔کوٹ رادھاکشن کے علاقہ گروکی جھگیاں میں شبیراحمد کی9سالہ بیٹی تسمیہ بی بی کھیلتے ہوئے راجباہ میں گرنے سے ڈوب کر موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اٹھیل پور کا رہائشی سرفراز احمد اپنی حویلی میں ٹریکٹرٹھیک کررہا تھا کہ اچانک ٹریکٹر پھسل کر سرفراز کے اوپر چڑھ جانے کے نتیجہ میں سرفراز موقع پر دم توڑ گیا۔ ننکانہ بچیکی روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 3سالہ راہگیر حسنین شدید زخمی ہوگیا۔بچیکی سید والا روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 50سالہ امیراں بی بی گر کر شدید زخمی ہو گئی ۔ننکانہ بچیکی روڈ پر واقع کوٹ غلام رسول سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 30سالہ وقاص گر کر شدید زخمی ہو گیا۔موڑ کھنڈاہیڈ بلوکی روڈکے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث 18سالہ حذیفہ بی بی گر کر شدید زخمی ہو گئی۔ سانگلہ ہل صفدرآباد روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل گئی جس کے نتیجہ میں 22سالہ ثناء بی بی شدید زخمی ہوگئی ۔ سانگلہ ہل سکھیکی روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 17سالہ داؤد گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ بگی مسجد سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹرسائیکل اور رکشہ کے تصادم میں 25سالہ شہباز،24سالہ مشتاق اور20سالہ علی اکرم شدید زخمی ہو گئے۔ شاہ کوٹ صفدرآباد روڈ پر اسلام نگر کے قریب ایک تیز رفتار مسافر بس سے نیچے گر کر 13سالہ اُسامہ شدید زخمی ہوگیا۔ قلعہ شبدیو سنگھ کے قریب ایک تیز رفتار بس کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار 20سالہ محمد شعیب اور21سالہ مبشر شدید زخمی ہوگئے۔ مہر چوک شاہکوٹ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 32سالہ یاسر گر کر شدید زخمی ہو گیا علاوہ ازیں مانانوالہ صفدرآباد روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کا ٹائر اچانک پنکچر ہوجانے کے باعث موٹر سائیکل الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 70سالہ یعقوب ،60سالہ بشیراں بی بی اور30سالہ اللہ معافی شدید زخمی ہو گئے۔

واربرٹن میں ٹریفک حادثے میں دو کمسن بچوں سمیت 35سالہ ذلیخاں بی بی اور ذیشان نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیل کیمطابق واربرٹن فیروزوٹواں روڈ پر چاندی کوٹ سٹاپ کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں واربرٹن محلہ عیدگاہ کا رہائشی35سالہ ذیشان ،ذلیخاں بی بی بی اور دو کمسن بچے 13سالہ فیضان اور 3سالہ سویرا شدید زخمی ہو گئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مصطفائی ایمبولینس واربرٹن کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی