اسماء نوا ز چارماہ سے والدہ کی تیمارداری میں مصروف ہیں،علی ڈار

اسماء نوا ز چارماہ سے والدہ کی تیمارداری میں مصروف ہیں،علی ڈار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) نواز شریف کی دوسری بیٹی اسماء نواز کے حوالے سے سوشل میڈ یا پر استفسار کیا جا رہا ہے کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں کہیں دکھائی نہیں دے رہیں ۔اس صورتحال پراسماء نواز کے شوہر علی ڈار نے ٹویٹ کیا ہے کہ جو اشخاص فضول پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ میاں صاحب کی دوسری بیٹی اپنی والدہ کی عیادت تک کیلئے نہیں آئیں، وہ جان لیں اسماء نواز پچھلے چارماہ سے لندن میں اپنی والدہ کی تیمارداری میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اسما ء نوازروز انہ ہسپتال آتی ہیں جبکہ خاندان سے جڑے ہر فرد کا میڈیا پر آنا فرض نہیں۔

مزید : صفحہ آخر