الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی ...

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے 43 اقلیتی امیدوار میدان میں ہیں۔فہرست کے مطابق سنجے پروانی، رامیش کمار وانکوانی، نیلسن عظیم، رامیش لال، آسیہ ناصر، جارج کلیمنٹ، آریش کمار، اسفن یار بھنڈارا، لال چندکے نام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 7 امیدواروں مقبول مسیح،عامر سیموئیل،سردار رویندر سنگھ،اجمل مسیح،رنجیت کمار،انیل کمار،سخاوت مسیح نے کاغذات واپس لے لیے۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ آخر