مسلم لیگ( ن) کی کرپشن زدہ حکومت کا سورج غروب ہو گیا ،پرویز الٰہی

مسلم لیگ( ن) کی کرپشن زدہ حکومت کا سورج غروب ہو گیا ،پرویز الٰہی

اوکاڑہ، صدر گوگیرہ(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)مسلم لیگ( ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ( ن) کی کرپشن زدہ حکومت کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غروب ہو گیا مگر ان کی کرپشن اب چھپ نہیں سکے گی،شریف برادران نے مودی کیساتھ دوستی کے سبب کبھی پانی کی قلت اور کشمیر پر کوئی بیان نہیں دیا،اگر ملک میں پانچ برسوں کے دوران بڑے ڈیمز تعمیر نہ ہوئے تو ہماری زراعت مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ سے مسلم لیگ(ق) کے عہدیداروں سرفرازبھٹی،سید تنویر شاہ زیدی ایڈووکیٹ،ملک حق نواز سنگلہ، ملک محمد زین،ذیشان سندھو،شاہد بیگ،راؤ صفدر علی خاں ،سردار مقصود سندھوسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ذوالفقار پپن،ملک فراز اعوان بھی موجود تھے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وقت بدلتا رہتا ہے مگر حالات جیسے بھی ہوں ہم نے کبھی اپنے ساتھیوں کو فراموش نہیں کیا اورجو لوگ ہمارے ساتھ کھڑے رہے وہ مسلم لیگ(ق) کا اثاثہ ہیں جنہیں ہم عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر