کراچی ،منی لانڈرنگ کیس میں شعیب شیخ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

کراچی ،منی لانڈرنگ کیس میں شعیب شیخ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

کراچی (آئی این پی) کراچی کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت چار جولائی تک ملتوی کردی۔ بدھ کو مقامی عدالت میں سی ای او ایگزیکٹ شعیب شیخ و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے کی۔ عدالت نے شعیب شیخ و دیگر پر فرد جرم عائد کردی ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ مقدمے کا حتمی چالان جمع کرادیا گیا ۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ چالان جمع کروانے کی مہلت دی جائے عدالت نے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت چار جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید : صفحہ آخر