مستقبل کی سیاست میں موجودہ کرپٹ لیڈر شپ کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا: سراج الحق

مستقبل کی سیاست میں موجودہ کرپٹ لیڈر شپ کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(صباح نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ کرپٹ لیڈر شپ کا مستقبل کی سیاست میں کوئی کردار نظر نہیں آرہا ، الیکشن اخراجات کے حوالے سے الیکشن کمیشن قوانین کے نفاذ کا عملی ثبوت نہیں دے رہا ،شفاف الیکشن نہ ہوا تو عوام کا پورے انتخابی نظام سے اعتماد اٹھ جائے گا اور اگر شفاف الیکشن ہوگیا تو ایوانوں میں اکثریت نئے چہروں کی ہوگی ،پاکستان کے مسائل کا حل متناسب نمائندگی ہے لیکن سیاست پر قابض ظالم جاگیردار اور بے رحم سرمایہ دار متناسب نمائندگی سے ڈرتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے منصورہ میں منعقدہ اعلی سطحی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں لیاقت بلوچ ، میاں محمد اسلم ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ،حافظ محمد ادریس ، پروفیسر محمد ابراہیم ، اظہر اقبال حسن ، محمد اصغر، حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری اور پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عوام کے اجتماعی شعور پر اعتماد کرنے کی ضرورت ہے، ان کے مینڈیٹ کو چرانے کی نہیں۔ عوام نہیں چاہتے کہ بار بار وہی لٹیرے بھیس اور پارٹیاں بدل کر اقتدار پر قابض ہوں جن کی وجہ سے ملک موجودہ صورتحال سے دوچار ہواہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی مقبولیت کی دعویدار پارٹیوں نے آج تک عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ تمام ملکی مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے اور ایم ایم اے کے منشور کا پہلا نکتہ ہی ملک میں شریعت محمدی کا نفاذ ہے تاکہ پاکستان کو اس کے قیام کے اصل مقصد سے ہمکنار کیا جاسکے ۔

مزید :

صفحہ آخر -