لاہور ہائیکورٹ کا ملک بھر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ فوری ختم کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا ملک بھر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ فوری ختم کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کا حکم دے دیاہے ،عدالت نے قراردیا کہ عوام کو بتائیں کہ کب بجلی بند کرنی ہے ۔جسٹس شاہد کریم کے روبرو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملک بھر میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے عوام کو اذیت ناک سزا مل رہی ہے،عدالت نے ملک بھر میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو اعلانیہ لوڈشیڈنگ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیاہے ۔ لیسکو،فیسکو،گیپکو کی جانب سے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت کو بتایا گیا کہ بجلی کی طلب،رسد میں فرق پرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

مزید : صفحہ اول