مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق پامالی، پاکستان کا اقوام متحدہ تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کا خیر مقدم

مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق پامالی، پاکستان کا اقوام متحدہ تحقیقاتی کمیشن کی ...

جنیوا(صباح نیوز)پاکستان کے مستقل نمائندے فرخ عامل نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی طرف سے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی سفارشات کو سراہا ہے۔جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے فرخ عامل نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جموں وکشمیر میں شہریوں کے بلا امتیاز قتل عام، پیلٹ گنز سے بینائی ضائع کردینے ، اجتماعی قبروں کے کیسز ، جنسی تشدد اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔انہوں نے حال ہی میں اس ماہ کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی بھی مذمت کی

مزید : صفحہ آخر