سرحد پار کرنیوالے 2افغان سپاہی کابل حکام کے حوالے

سرحد پار کرنیوالے 2افغان سپاہی کابل حکام کے حوالے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی ایس پی آر نے کہاہے ایف سی بلوچستان نے سرحد پارکرنیوالے دو افغان سپاہیوں کو افغان حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے سرحد پار کرنیوالے دو افغان سپاہیوں کوکچھ روز قبل گرفتار کیا گیاتھا تاہم گزشتہ روز ایف سی بلوچستان نے انہیں انسانی ہمدردی اور جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھجوا دیاہے۔ افغان حکام کے حوالے کیے گئے سپاہیوں میں حیات اللہ اور لطیف شامل ہیں جنہیں چمن کے مقام پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر