نیب کی خواجہ احمد حسان سے ڈیڑھ گھنٹہ تحقیقات ، خواجہ سعد رفیق آج طلب

نیب کی خواجہ احمد حسان سے ڈیڑھ گھنٹہ تحقیقات ، خواجہ سعد رفیق آج طلب

لاہور(خبرنگار) نیب لاہور نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں طلبی نوٹس جبکہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں خواجہ احمد حسان سے ڈیڑھ گھنٹہ تک تحقیقات کیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل سمیت زیر تفتیش اہم کیسوں میں تحقیقات کا دائرہ کار تیز کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں گزشتہ روز نیب لاہور نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کے خلاف خواجہ احمد حسان کو طلب کر رکھا تھا جس میں نیب کی ٹیم نے خواجہ احمد حسان سے ڈیڑھ گھنٹہ تک تحقیقات کیں ۔ نیب لاہور کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں میرٹ سے ہٹ کر من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کے الزام میں شکایت ملی جس پر نیب نے تحقیقات شروع کررکھی ہیں۔ اسی طرح نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سیکنڈل میں بھی تحقیقات کے عمل کو تیز کر دیا اور اس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو طلب کر لیا ہے جس کے لئے انہیں طلبی نوٹس بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

نیب لاہور

مزید : صفحہ اول