بھابڑہ،سیاسی دھڑوں کی تحریک انصاف میں شمولیت پرمسلم لیگ( ن) تنہائی کی شکار

بھابڑہ،سیاسی دھڑوں کی تحریک انصاف میں شمولیت پرمسلم لیگ( ن) تنہائی کی شکار

کوٹ مومن ( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کو بھابڑہ میں بڑی کامیابیاں بڑے سیاسی دھڑوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی مسلم لیگ ن تنہائی کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھابڑہ میں بڑے سیاسی دھڑوں چیئرمین چوہدری باطن رانجھا گروپ ،امتیاز کھدرانہ گروپ ،نواز عالم گروپ،عدیل باہو آنہ ،نواز بجانہ ،حاجی متعلی خان بھلوانہ ،ماندا چدھڑ ،ملک جاوید ،عابد شاہ ،رانا برادری ،سیٹھ یوسف موچی گروپوں نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے ڈائریکٹر شاہین انکلیو چوہدری آصف رانجھا کے ڈیرہ پر جلسہ میں انصر اقبال ہرل اور اسامہ غیاث میلہ کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انصر اقبال ہرل ،اسامہ غیاث میلہ ،آصف رانجھا نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ بھابڑہ کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی ناقص پالیسوں اور جھوٹ بولنے کی روش نے بڑے سیاسی دھڑوں کو مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہونے پر مجبور کیا ،متعدد بار اسمبلیوں میں جانے والوں نے بھابڑہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا ماضی میں پی پی31کے مرکزی قصبہ کو کوئی گرینڈ پیکیج نہیں دیا گیا بلکہ ایک دوسرے کے خلاف مقدمات میں الجھاکر مصروف رکھنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے عوام کو شعور دیا ہے اب عوام نالی سولنگ پر ووٹ نہیں دیتے بلکہ کسی نظریے اور سوچ کو ووٹ دیتے ہیں۔ اس موقع پر خالد حسین وہرہ ،شیخ عاصم ،مظہر بھٹی ،امتیاز کھدرانہ نے بھی خطاب کیا۔دریں اثناء انصر اقبال ہرل اور اسامہ غیاث میلہ کا بھابڑہ پہنچنے پر چوہدری آصف رانجھا کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں ریلی کی صورت میں شہر بھر کا چکر لگایا گیا اس موقع پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی ۔

مزید : صفحہ اول