بالاکوٹ، جیب گہری کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 11افراد جاں بحق

بالاکوٹ، جیب گہری کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 11افراد جاں بحق

بالاکوٹ(صباح نیوز)ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں جیب گہری کھائی میں گرگئی جس سے ایک ہی خاندان کے11 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ حادثہ پارس کے قریب بیلہ سچاں کے مقام پر پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں ،پارس کے ناظم کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو رشتہ داروں سے عید ملنے گئے تھے اور واپسی پر جیب حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بالاکوٹ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر