قومی اسمبلی کے حلقہ92کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی

قومی اسمبلی کے حلقہ92کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی

ساہی وال /سرگودھا(نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے حلقہ92میں کاغذات نامزدگی منظو ر ہونے کے بعد امید واروں کی رابطہ عوامی مہم میں تیز ی آ گئی ۔حلقہ این اے 92 تحصیل ساہیوال ،شاہ پوراور سلانوالی کی 2یونین کونسلوں سے مسلم لیگ ن کے سید جا وید حسنین شاہ مضبوط امیدوار سامنے آ رہے ہیں جبکہ سابق ایم این اے شفقت حیات خان بلوچ بطور آ زاد امیدوار الیکشن لڑنے کے دعویدار نظر آ رہے ہیں جبکہ تحصیل ساہیوال میں سیالوی خاندان کے دو کزن صاحبزادہ اظہرعباس سیالوی تحر یک لبیک کی طرف سے صاحبزادہ محمد نعیم الدین سیالوی آ زاد امیدوار سے مقابلہ ہو گا ۔صاحبزادہ نعیم الد ین سیالوی مسلم لیگ ن کے سا بق ایم پی اے صاحبزادہ غلام نظا م الدین سیالوی کے بھائی ہیں جبکہ حلقہ این اے 92 میں سادات آ ف جہانیاں شاہ کے دو کزن سید رضا علی شاہ ۔سید نصر ت علی شاہ کے فر زند جبکہ سید رضا علی شاہ مرحوم منصور علی شاہ کے بیٹے اور دونوں کزن سا بقہ ڈی آئی جی مرحوم سید عنایت علی شاہ کے پو تے ہیں ۔

این اے92/سیاسی سرگرمیاں

مزید : صفحہ اول