زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کیلئے عمران نے رابطہ نہیں کیا،نگران وزیر داخلہ

زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کیلئے عمران نے رابطہ نہیں کیا،نگران ...

اسلام آباد(آئی این پی) نگران وزیر داخلہ اعظم خان کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے لیے مجھے کسی نے فون نہیں کیا نہ ہی عمران خان سے رابطہ ہوا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم خان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو انڈرٹیکنگ بھیجی گئی جس میں عمرے کی ادائیگی کے لیے ایک ماہ کی اجازت مانگی گئی تھی، سیکرٹری داخلہ نے مجھے ایک ماہ کی درخواست دی تاہم میں نے 6 دن کی اجازت دی۔ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست نیب نے کی جب کہ وزارت داخلہ نے پاسپورٹ ایکٹ کے تحت زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا، کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا طویل مرحلہ ہے اور کابینہ سے منظوری لینا پڑتی ہے۔ میڈیا میں بہت سی رپورٹس غلط آئیں، وزیراعظم نے پوچھا میڈیا میں کیا چل رہا ہے مجھے بھی بتائیں لہذا وزیراعظم کو معاملے پر اپ ڈیٹ کر دیا تھا۔

زلفی بخاری

مزید : صفحہ اول