آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل ،فواد حسن فواد کل دوبارہ نیب طلب

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل ،فواد حسن فواد کل دوبارہ نیب طلب

لاہور( خبر نگار ) قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعظم فواد حسن فواد کو کل ( جمعہ)کو دوبارہ طلب کر لیا ۔فواد حسن فواد کی طلبی آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں جاری تحقیقات کے حوالے سے کی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کو طلبی کے آٹھ نوٹسز بھجوائے گئے تاہم وہ صرف تین مرتبہ پیش ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کی کل طلبی مذکورہ کرپشن کیس میں جاری تحقیقات کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دی جارہی ہے۔

فواد حسن فواد

مزید : صفحہ اول