پاکستان اور عوام کی بہتری کیلئے ضرور واپس آؤں گا،پرویز مشرف

پاکستان اور عوام کی بہتری کیلئے ضرور واپس آؤں گا،پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے وطن واپس نہ آنے سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے بزدل نہیں ہوں۔ اے پی ایم ایل کی فرنٹ سے قیادت کر کے ملک میں بہتری لانے کیلئے واپسی کا پختہ ارادہ تھا ، سپریم کورٹ کے عدالت پیش ہونے تک گرفتار نہ کرنے کے احکامات پر تحفظات تھے، مناسب وقت کا انتظار ہے ، پاکستان اور اپنے عوام کی بہتری کیلئے ضرور واپس آؤں گا،تین کمروں کے مکان میں رہتا ہوں ، نیب جائیداد کی ضرور تحقیقات کرے سب کچھ بتاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں صحافیوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں اے پی ایم ایل کے مرکزی دفتر میں ملک بھر سے آل پاکستان مسلم لیگ کے قومی اسمبلی کے امیدواران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انتخابی مہم کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
پرویز مشرف

مزید :

صفحہ اول -