الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں سے متعلق غلطیوں کی وجہ سے کاغذات مسترد ہوئے ،امیدوار

الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں سے متعلق غلطیوں کی وجہ سے کاغذات مسترد ہوئے ...

لاہور(نامہ نگار)مسترد شدہ امیدوارں کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امیدوار دن بھر سول کورٹس میں فیصلے کی کاپیاں حاصل کرتے رہے۔صوبائی حلقوں کے 30 ریٹرننگ افسروں نے امیدوارں کی فہرستیں جاری کر دی ہیں۔ عملہ دن بھر امیدواروں کو فیصلوں کی نقول جاری کرنے میں مصروف رہا۔بیشتر امیدواروں کے کاغذات ان کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے متعلقہ حلقے کا ووٹر نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندی سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، ووٹ ایک حلقے سے دوسرے حلقے میں چلے گئے ہیں جو کہ الیکشن کمیشن کی غلطی ہے،ریٹرننگ افسروں کو اس بنیاد پر کاغذات مسترد نہیں کرنا چاہیے تھے۔

الیکشن کمیشن کی غلطی

مزید : صفحہ آخر