افغان علماء کی حکومت اور طالبان کے مابین طویل عرصہ تک جنگ بندی کیلئے ثالثی کی پیشکش

افغان علماء کی حکومت اور طالبان کے مابین طویل عرصہ تک جنگ بندی کیلئے ثالثی کی ...

بانڈہ داؤدشاہ؍ کابل (این این آئی) افغان علماء کرام نے حکومت اور طالبان کے مابین طویل عرصہ تک جنگ بندی کرانے کے لئے ثالثی کا کردار ادا نبھانے کی پیشکش کردی۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جید افغان علمائے کرام اورمذہبی سکالروں کا گزشتہ روزایک اجلاس ہوا ، اجلاس کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے علمائے کرام نے طالبان پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے فائربندی کی پیشکش قبول کریں اور افغان عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطرطویل عرصہ تک فائربندی کا اعلان کرکے حکومت سے براہ راست مذاکرات کریں۔صوبائی کونسل کے ایک رکن اور جید عالم مولوی عطاء اللہ فیضان نے کہا کہ امن کسی بھی علاقے کی فلاح وبہبود اور ترقی کی ضمانت دیتا ہے اور افغان عوام امن کیلئے ترس رہے ہیں جس کیلئے اب وقت آگیا ہے کہ عملی اقدامات کئے جائیں۔ اْنہوں نے کہا کہ علمائے کرام حکومت اور طالبان کے درمیان ثالثی کے لئے تیار ہیں کیونکہ تین روزہ فائربندی سے ظاہر ہوا کہ پوری قوم اب امن اور استحکام چاہتی ہے۔

افغان علماء/پیشکش

مزید : علاقائی