پاکستان کا دشمن امریکہ کا دشمن ،امریکی نائب وزیر خارجہ

پاکستان کا دشمن امریکہ کا دشمن ،امریکی نائب وزیر خارجہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہاہے کہ جولو گ پاکستان کے دشمن ہیں ان کو امریکہ بھی اپنا دشمن تصور کرتا ہے۔ملا فضل اللہ کی ہلاکت پاکستان امریکہ باہمی تعاون کا ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کادشمن امریکہ کا دشمن بھی ہے۔ ہم نے پاکستان سے کبھی رابطہ ختم نہیں کیا ، پاکستان کی سویلین اور ملٹری قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔پاک افغان قیادت کے رابطے خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بارڈر کنٹرول ، افغان مہاجرین اوردیگر مسائل کاسامنا ہے۔ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

امریکی نائب وزیرخارجہ

مزید : علاقائی