قصور عدلیہ مخالف ریلی، تین سابق ایم این ایز کے بیان قلمبند

قصور عدلیہ مخالف ریلی، تین سابق ایم این ایز کے بیان قلمبند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف احتجاج اور ریلی نکالنے کے خلاف دائردرخواست پر ملزمان سابق ایم این اے شیخ وسیم،احمد لطیف،ناصر خان اور جمیل خان کے بیان قلمبند کر لئے ۔عدالت نے ملزموں کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے 25 جون کو طلب کر لیاہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم ناصر خان اور جمیل خان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بیان قلمبند کرایاجبکہ ملزمان سابق ایم این اے شیخ وسیم اور احمد لطیف نے جرم سے انکار کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کرائے ۔گزشتہ سماعت پر سابق رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر سمیت دو ملزموں نے بیانات ریکارڈ کرائے تھے،توہین عدالت کی درخواست قصور بار ایسوسی ایشن کے صدر نسیم مرزا نے دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے شیخ وسیم اور ایم پی اے ایم نعیم صفدر انصاری کی قیادت میں قصور میں علیہ مخالف ریلی نکالنے گئی ،عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم جاری کرے، عدالت نے کیس کی مزیدسماعت 25 جون تک ملتوی کرتے ہوئے ملزموں کے وکلا ء کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔
قصور ریلی

مزید :

صفحہ آخر -