آبادی میں پولٹری فارم بنانے کیخلاف درخواست

آبادی میں پولٹری فارم بنانے کیخلاف درخواست

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے آبادی میں پولٹری فارم بنانے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا ء کو 16 نومبر کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا ہے ۔جسٹس شاہد بلال حسن نے سلیم اختر خان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق آبادی میں پولٹری فارم نہیں بنایا جاسکتا جبکہ چیمہ ٹریڈرز نے ڈسکہ سٹی میں ایک بڑا پولٹری فارم بنایا ہے، وکیل نے قانونی اٹھایا کہ پولٹری فارم محکمہ ماحولیات، اور ضلعی انتظامیہ کی منظوری کے بغیر بنایا گیا ہے ،سول اور سیشن عدالت اس پولٹری فارم کو بند کرنے کا حکم دے چکی ہیں جبکہ پولٹری فارم کی بدبو اور تعفن کی وجہ سے اہل علاقہ کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت خلاف قانون بنائے گئے پولٹری فارم کو بند کرنے کا حکم دے۔

مزید : صفحہ آخر