مراد علی شاہ کی دُہری شہریت اور اقامہ کیخلاف درخواست کی سماعت

مراد علی شاہ کی دُہری شہریت اور اقامہ کیخلاف درخواست کی سماعت

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی دُہری شہریت اور اقامہ کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن، مراد علی شاہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 25جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمدعلی مظہر پر مشتمل دورکنی بینچ نے مراد علی شاہ کے خلاف جلال محمود شاہ کی درخواست کی سماعت کی ۔درخواست گذار کی جانب سے عدالت عالیہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کینیڈین شہریت چھپائی، یو اے ای کا اقامہ بھی چھپایا۔سابق وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولا اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔مراد علی شاہ کو نااہل قرار دیا جائے۔عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی دُہری شہریت اور اقامہ کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن، مراد علی شاہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 25جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

مراد علی شاہ

مزید : علاقائی