مخالف امیدوار نے مولانا فضل الرحمان کے اثاثے چیلنج کرد یئے

مخالف امیدوار نے مولانا فضل الرحمان کے اثاثے چیلنج کرد یئے

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اثاثے ظاہر کر دیئے،مخالف امیدوار نے چیلنج کرد یئے۔ دستاویزات کے مطابق مولانا فضل الرحمان 20لاکھ روپے بینک بیلنس،ساڑھے 9لاکھ روپے جیولری،15لاکھ مالیت پلاٹ کے مالک ہیں۔اثاثوں میں مولانافضل الرحمان نے گھر کی مالیت 25لاکھ روپے ظاہر کی اس کے علاوہ شورکوٹ میں7 لاکھ روپے مالیت کاپلاٹ بھی ظاہرکردیا۔آزادامیدوارسراج الدین نے فضل الرحمان کے اثاثوں کوچیلنج کردیا۔

مولانا فضل الرحمان

مزید : علاقائی