چین جزیرہ کوریا میں امن و سلامتی کے امور میں اہم کردار ادا کریگا ،وزیر خارجہ

چین جزیرہ کوریا میں امن و سلامتی کے امور میں اہم کردار ادا کریگا ،وزیر خارجہ

سیؤل(آئی این پی/شِنہوا)جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کانگ کیونگ۔وہا نے بدھ کو کہا کہ توقع ہے چین جزیرہ کوریا میں امن و سلامتی کے امور کے بارے میں اہم کردار ادا کریگا سیؤل میں غیر ملکی نامہ نگاروں کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک پیپلز ری پبلک کوریا (شمالی کوریا)کے اعلیٰ رہنما کم جونگ اُن کے دورہ بیجنگ سے پائیدار امن کے تصفیے اور غیر ایٹمی علاقہ قرار دینے کے مشترکہ نصب والعین کے حصول میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ’’ جزیرہ کوریا پر امن و سلامتی کے امور کے بارے میں چین نے اہم کردار ادا کرنا ہے۔

،انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین کم کی نئی تخلیق کردہ سفارتی فعالیت کے اس تازہ ترین اقدام کے نتیجے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی