امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ ہے : جنرل آسٹن ملر

امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ ہے : جنرل آسٹن ملر

کابل (صباح نیوز)افغانستان میں امریکی جنرل آسٹن ملر نے کہاہے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ ہیں ،ہمیں پاکستان سے توقع ہونی چاہیے وہ نہ صرف سفارتی بلکہ سلامتی کے نکتہ نگاہ سے بھی مسئلے کے حل کا حصہ ہے۔امریکی سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے افغانستان میں نیٹو کے نامزد کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آسٹن ملر نے پاکستانی فوج کی بہادری اور قربانیوں کا اعتر ا ف کیا تاہم یہ الزام عائد کیا کہ جس طرح پاکستان کی جانب سے مخالف عناصر کیخلاف کارروائی کی گئی وہ پاکستان میں موجود افغان طالبان یا حقانی نیٹ ورک کیخلاف نہیں دیکھی گئی ۔ امریکی فوج کی توجہ 2019کے افغان الیکشن اور اس کے بعد کے حالات پر مرکوز ہے، جنگی صلا حیتوں میں اضافہ کرکے طالبان کو مصالحت پر مجبور کیا جاسکتا ہے ۔

جنرل آسٹن ملر

مزید : علاقائی