کچھ بھی ہو نواز شریف اور ان کے گھر کی زندگی پرنہیں جائیں گے ،علی محمد خان

کچھ بھی ہو نواز شریف اور ان کے گھر کی زندگی پرنہیں جائیں گے ،علی محمد خان

اسلام آباد (ما نیٹر نگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ افتخار چودھری کی پٹیشن بدنیتی پر مبنی ہے یہ وہ پٹیشن ہے جس کو کئی بار عدالت نے اٹھا کر باہر پھینکا ہے ۔ ن لیگ والے کچھ بھی کرلیں لیکن ہم نواز شریف اور ان کے گھر کی زندگی کی طرف نہیں جائیں گے۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دافرنٹ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاہے کہ پچھلے پانچ سال میں میرے اثاثوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا بلکہ میں نے اپنی آبائی زمین بیچی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2018کے انتخابات تحریک انصاف کے پی کے میں اپنی کارکردگی اور عمران خان کے نظریات پر لڑے گی ۔ میاں نواز شریف کوحق ہے کہ کوئی بھی بات کریں ۔عمران خان نے 20سال ملک سے باہر کرکٹ کھیلی اور باہر سے پیسے کما کر ملک میں لائے ۔ عمران خان ملک میں کبھی کسی عہدے پر نہیں رہے اور ان کے پاس صرف ایمانداری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بہت آگے چلی گئی ہے ۔ میں پانچ سال اسمبلی میں رہاہوں لیکن میں نے کوئی جائیداد نہیں بنائی ۔اگر کوئی جائیداد بناتا ہے تواس کو اس بات کے لئے تیار ہونا چاہئے کہ وہ منی ٹریل دے ۔ اخلاقی الزام کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری کی پٹیشن بدنیتی پر مبنی ہے یہ وہ پٹیشن ہے جس کو کئی بار عدالت نے اٹھا کر باہر پھینکا ہے ۔ ن لیگ والے کچھ بھی کرلیں لیکن ہم نواز شریف اور ان کے گھر کی زندگی کی طرف نہیں جائیں گے۔

علی محمد خان

مزید : علاقائی