ریلوے کو مشکلات سے نکالنے کی حکمت عملی درست سمت میں جا رہی ہے،صادق سنجرانی

ریلوے کو مشکلات سے نکالنے کی حکمت عملی درست سمت میں جا رہی ہے،صادق سنجرانی

اسلام آ با د (آئی این پی)قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز ملک کا ایک قیمتی اور اہم اثاثہ ہے اور یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ پاکستان ریلویز کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے جو حکمت عملی اپنائی گئی ہے وہ درست سمت میں جارہی ہے ۔ بدھ کے روز قائمقام صدر کو ایوان صدر میں پاکستان ریلویز کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ وفاقی وزیر روشن خورشید بھروچہ نے دی ۔قائمقام صدر نے روشن خورشید بھروچہ کی کاوشوں کو سراہا اور صلاحیتوں کی داد دی ۔انہوں نے تجویز دی کہ گوادر اور خاص طور پر سی پیک کی بدولت بلوچستان کا صوبہ انتہائی اہم ہے۔ضروری ہے کہ پورے صوبے میں ریلویز کا نظام بہتر بنایا جائے اور ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ بھی ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے رابطہ بہتر بنایا جائے تاکہ معاشی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے ۔قائمقام صدر نے چاغی سے کوئٹہ کارگو ٹرین چلانے ، کراچی سے کوئٹہ روزانہ کی بنیاد پر مسافر ٹرین کی سہولت دینے اور صوبے کے اندر ریل کے نظام کو معیار ی بنانے کی تجویز بھی دی تاکہ عوام کو بہتر سہولت فراہم کر کے ان کے معیار زندگی میں تبدیلی لائی جا سکے ۔

صادق سنجرانی

مزید : علاقائی