گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس وصولی سے روکنے کا عدالتی حکم برقرار
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول کرنے سے روکنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔گرمی کی چھٹیوں میں بھی فیس وصولی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ تعلیم کی سوداگری ظلم و استحصال ہے جو کل ہنڈا پر تھے آج لینڈ کروزروں پر پھرتے ہیں ، عدالت نے گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار رکھتے ہو ئے ریمارکس دئے کہ پرائیویٹ اسکولز کا فیس وصول کرنا توہین عدالت ہے۔عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ جن اسکولوں نے حکم عدولی کی انہیں توہین عدالت کے نوٹس بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ٹیچرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی درخواست بھی دی ہے اس صورت حال کو بھی دیکھیں گے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔
فیس وصولی