والدہ کی حالت نازک ، لوگ ابہام کی باتیں کرکے دکھ پہنچا رہے ہیں، حسین نواز

والدہ کی حالت نازک ، لوگ ابہام کی باتیں کرکے دکھ پہنچا رہے ہیں، حسین نواز

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے، ایسے میں لوگ ابہام کی باتیں کرکے ان کے خاندان کو دکھ پہنچا رہے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ ان کے والد نواز شریف اور بہن مریم نواز کو احتساب عدالت کی جانب سے 4 دن کا استثنیٰ دیا گیا، جبکہ ان کی والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں، یہ دکھ اور افسوس کی بات ہے۔حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ ان کی والدہ کی جمہوریت کے لیے کیا خدمات ہیں۔

حسین نواز

مزید : رائے /کراچی صفحہ اول