این اے 67،فواد چودھری کے کاغذات نا مز دگی پر اعتراض مسترد
اسلام آباد (آئی این پی) اسٹیٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کے حلقہ این اے 67 سے امیدوار فواد چوہدری کے کاغذات پر اعتراض مسترد کردیئے۔ بدھ کو اپیلٹ ٹریبونل میں این اے 67 جہلم میں فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اپیلٹ ٹریبونل نے درخواست گزار کے اعتراضات مسترد کردیئے۔ اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔ ٹریبونل نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے ٹھوس شواہد نہیں دیئے گئے۔ فیصلہ اپیلٹ ٹریبونل کے جسٹس عباد الرحمن لودھی نے دیا۔
اعتراض مسترد