مراد علی شاہ کی دوہری شہریت، فریقین سے جواب طلب

مراد علی شاہ کی دوہری شہریت، فریقین سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی دوہری شہریت اور اقامہ کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن، مراد علی شاہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 25جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمدعلی مظہر پر مشتمل دورکنی بینچ نے مراد علی شاہ کے خلاف جلال محمود شاہ کی درخواست کی سماعت کی ۔درخواست گذار جلال محمود شاہ کی جانب سے عدالت عالیہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کینڈین شہریت چھپائی۔مراد علی شاہ نے یو اے ای کا اقامہ بھی چھپایا۔سابق وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولا اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔مراد علی شاہ کو نااہل قرار دیا جائے۔عدالت نے نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی دوہری شہریت اور اقامہ کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن، مراد علی شاہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 25جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے