پی پی 59سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کیلئے عارف حسین جٹ نے 5کروڑ دیئے ، ذرائع

پی پی 59سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کیلئے عارف حسین جٹ نے 5کروڑ دیئے ، ذرائع

گوجرانوالہ(بیو رورپورٹ) پی ٹی آئی کے امیدوار کی جانب سے ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے 5کروڑ کے معاملے کی خفیہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، خفیہ اداروں کو عارف حسین جٹ کی منی ٹریل کا سراغ مل گیا ہے ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ جا ری نہ کرنے کے معاملہ پر غورو فکر کیا جا رہا ہے ۔فیصلہ دو دن تک متوقع ہے، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کے حصول کیلئے پیسوں کے استعمال پر خفیہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی پی 59سے پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ حا صل کرنے کیلئے عارف حسین جٹ کی جانب سے علیم خاں کے دست راست کو 5کروڑ دیئے جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے عارف حسین جٹ کو ٹکٹ جا ری کیا گیا ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خفیہ ادارے نے 5کروڑ کی منی ٹریل پکڑ لی ہے جس سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بھی پریشان ہو گئے ہیں۔جس کے بعد عارف حسین جٹ کو ٹکٹ نہ دینے کے فیصلے پر غورو فکر جا ری ہے ۔یا د رہے کہ امیدوار برائے پنجاب اسمبلی پی پی 59عارف حسین جٹ پہلے ن لیگ کی کشتی میں سوار تھے جن کو ن لیگی انویسٹر کے طور پر جانا جاتا تھا۔ذرائع کے مطابق 2دن کے اندر اندر اس حلقے کی قسمت کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔ عارف حسین جٹ نے تاہم کوئی رقم دینے کی تردید کی ہے ۔

مزید : رائے /کراچی صفحہ اول