میئر ملتان کا میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کا کرایہ ادا نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

میئر ملتان کا میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کا کرایہ ادا نہ کرنیوالوں کیخلاف ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر) میئر ملتان نے میونسپل کارپوریشن کے کرایہ ادا نہ کرنے والوں کی دکانیں سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ چوہدری نوید الحق ارائیں نے چیف آفیسر اقبال خان کو ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن کے تین ماہ تک کرایہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انکی دکانیں سیل کر دی جائیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت شہر میں میونسپل کارپوریشن کی سینکڑوں دکانیں ایسی ہیں جن کے کرایہ دار کئی کئی ماہ سے کرایہ ادا نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کو ماہانہ لاکھوں کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے میئر نے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر