سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پنجاب کی 1 0جامعات میں وائس چانسلر تعینات نہ ہوسکے

سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پنجاب کی 1 0جامعات میں وائس چانسلر تعینات نہ ہوسکے

ملتان (خصوصی رپورٹر) عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب حکومت نے ویمن یونیورسٹی ملتان سمیت پنجاب کی 10 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل مکمل نہ کیا اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ ویمن یونیورسٹی ملتان ،غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان ،ویمن یونیورسٹی لاہور،یونیورسٹی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

آف جھنگ ،یونیورسٹی آف اوکاڑہ ،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سمیت پنجاب کی 10 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی اسامیاں خالی ہیں جس وجہ سے ان یونیورسٹیوں کے انتظامی معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو احکامات جاری کیے کہ نگران حکومت آنے سے قبل مذکورہ یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر ز کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا جائے مگر ابھی تک وائس چانسلرز کی تعیناتیاں نہیں کی جا سکی ہیں جس وجہ سے ان یونیورسٹیوں کے نہ صرف انتظامی معاملات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ بعض یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی تنخواہیں بھی رکی ہوئی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر