محکمہ تعلیم ملتان نے انتخابات کیلئے تمام سکولوں کو پولنگ کیلئے تیار کرکے رپورٹ جمع کروا دی

محکمہ تعلیم ملتان نے انتخابات کیلئے تمام سکولوں کو پولنگ کیلئے تیار کرکے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ تعلم ملتان نے جنرل الیکشن کیلئے تمام سکولوں کو پولنگ کیلئے تیار کرکے رپورٹ جمع کرادی۔ تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم ملتان نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر جن سکولوں (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

میں پولنگ ہونی ہے ان کو تیارکرکے رپورٹ جمع کرادی۔ اس سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن ملتان رئیس احمد اعوان کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں 21 پولنگ سٹیشن رپورٹ ہوئے تھے جس میں سے 7 ملتان میں تھے جن میں بنیادی سہولیات فراہم کرکے رپورٹ جمع کرادی ہے جن سکولوں میں تعمیراتی کام جاری ہیں ان کے متبادل قریب ترین سکول پولنگ سٹیشن کیلئے فراہم کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہ الیکشن میں محکمہ سکولز کے 15ہزار کے قریب اساتذہ اور عملہ حصہ لے گا جن کی ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے ، جبکہ ہمارے افسر بطور اے آر او بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مشروط تبادلے جمعہ تک ہونے کا امکان ہے۔ نئی سیکرٹری سکولز امبر ین رضا تعینات ہوئی ہیں اب احکامات آئیں گے ان پر عمل کیا جائے گا۔
رپورٹ جمع