چھپکلی سالن میں گر گئی‘ زہریلا کھانا کھانے سے میاں بیوی کی حالت غیر‘ ہسپتال منتقل
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)زہریلا کھانا کھانے کے باعث میاں بیوی بے ہوش تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
منتقل۔گزشتہ روز عبداللہ ٹاؤ ن کے رہائشی محمد امین کی اہلیہ نے دوپہر کے وقت کھانا تیار کیا تاہم اسی دوران چھپکلی سالن میں گر گئی جس سے سالن زہرآلودہ ہوگیا جس کے کھانے سے محمد امین اوراس کی اہلیہ اقرا بانو پر بے ہوشی طاری ہوگئی‘ معلوم پڑنے پر ورثاء نے دونوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں دونوں کو طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔
چھپکلی سالن میں گرگئی