مسلسل 5روز غیرحاضری پر ایم ایس نشتر سے تحریری وضاحت طلب

مسلسل 5روز غیرحاضری پر ایم ایس نشتر سے تحریری وضاحت طلب

ملتان (وقائع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے مسلسل 5روز غیرحاضر رہنے پر ایم ایس نشتر ڈاکٹر عبدالرحمن قریشی سے تحریری وضاحت طلب کرلی ہے۔ ایم ایس کو جاری لیٹر میں کہا ہے کہ اعلیٰ حکام کی اجازت کے بغیر مسلسل 5روز غیرحاضر رہے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

ہیں۔ ایم ایس کو 24گھنٹے میں تحریری وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب سے انضباطی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر