فیس بک کا الیکشن پر اثرانداز ہونے کا معاملہ،درخواست گزار سے تجاویز طلب

فیس بک کا الیکشن پر اثرانداز ہونے کا معاملہ،درخواست گزار سے تجاویز طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )فیس بک کے جعلی اکاؤنٹس کے عام انتخابات پر نظر انداز ہونے کے خلاف دائردرخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کوآج 21جون تک تجاویزپیش کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس عابدعزیزشیخ نے مقامی شہری شاہد جمال تبریزی کی درخواست پرسماعت (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فیس بک پرجعلی اکاؤنٹس کے ذریعے الیکشن پراثرانداز ہواجاسکتاہے، فیس بک جعلی اکاونٹس سے الیکشن کی شفافیت اثر انداز ہو سکتی ہے جس سے ملک کی باگ ڈور نا اہل لوگوں کے ہاتھوں میں آ سکتی ہے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی اے کوجعلی فیس بک اکاؤنٹس ہٹانے کاحکم دے، عدالت نے درخواست گزار کو اس حوالے سے تجاویز پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزیدسماعت 21 جون تک ملتوی کردی ۔

فیس بک اکئاؤنٹس معاملہ

مزید : ملتان صفحہ آخر