ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایت پر سپیڈ بریکر ہٹا دیئے گئے ،اے سی عمران

ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایت پر سپیڈ بریکر ہٹا دیئے گئے ،اے سی عمران

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے مردان نوشہرہ روڈ اور رنگ روڈ پر غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف مہم کے دوران درجنوں سپیڈ بریکرز ہٹا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ اور این 45 نوشہرہ روڈ پر جگہ جگہ سپیڈ بریکرز کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤمیں خلل پڑتا تھاجس پر آج اے سی مردان عمران خان نے ٹی ایم اے سٹاف کے ہمراہ خصوصی مہم کے دوران تمام سپیڈ بریکرز ہٹا دیئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے