پاکستان اور اسلام کی وجود کے بقاء کیلئے سیاست میں علماء کا کردار ضروری ہے:سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید

پاکستان اور اسلام کی وجود کے بقاء کیلئے سیاست میں علماء کا کردار ضروری ...

خار( نمائندہ پاکستان )پوری دنیا میں پاکستان دشمن عناصر سازشوں میں مصروف ہیں ہم پاکستان کے وحدت کے علمبردار ہیں ان خیالات کا اظہار جے یو آئی حلقہNA41کے نامزد امیدوار اور سابق سنیٹر مولانا عبد الرشید نے جامعہ مدنیہ چمن خار میں مجلس عمومی کے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی میں علماء کا خون شامل ہے آج بھی اگر خدا ناخواستہ ملک پر برا وقت آیا تو طلباء اور علمائے کرام اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کے صف اول میں شامل ہونگے پاکستان میں مقتدر قوتیں مذہبی جماعتوں کا راستہ روکنے کی کوشش نہ کریں پاکستانی سیاست میں علماء کا کردار ملک کی تحفظ اور اسلام کی ترویج کیلئے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ قبائل پر اپنی مرضی کے جبری فیصلے مسلط کرنے والے پچھتاینگے ہم فاٹا اصلاحات کے حامی ہے قبائل کو ایف سی آر سے بد ترین نظام میں جکڑ کر مزید اندھیروں میں دکھیل دیا گیا ہے چند ناعاقبت اندیش لوگوں کی وجہ سے فاٹا کے بارے میں عجلت سے فیصلے کئے گئے جس کا خمیازہ قبائیل کو ایک سال کے اندر بھگت کر اندازہ ہو جائے گا وفاق ہمیں وسائل نہ دے سکا تو صوبہ کونسے دودھ کے نہریں بہائے گا اس موقع پر جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد لائق،احمد زیب خان،مولانا سلطان محمد،مولانا فضل عظیم،مولانا عبید اللہ،ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر گل بادشاہ،قاری فضل سبحان،حاجی اکبر جان اور مجاہد خان نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں حلقوں میں جے یو آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی سیکولر قوتیں فحاشی و عریانی پھیلاکر مغربی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں جس کو عوام بری طرح مسترد کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے