پی پی نے اپنے دور اقتدار میں محترمہ کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا:شکیل خان ایڈوکیٹ

پی پی نے اپنے دور اقتدار میں محترمہ کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا:شکیل خان ...

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 18کے نامزدامیدوارسابق وزیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ بھٹوکے نام پرووٹ لینے والوں نے پانچ سالہ دورحکومت میں بے نظیربھٹو کے قاتلوں کوگرفتارنہ کیاتودوسرے لوگوں کوکیاانصاف دیں گے بھٹوخاندان کے نام پرووٹ لینے پران کوشرم اناچاہیے اپنے دورحکومت میں ریکارڈ کرپشن کی وجہ سے اب وہ عوام کاسامنابھی نہیں کریں گے ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے مختلف مقامات پربڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ اپنے دورحکومت میں پندرہ فیصد کمیشن وصول کرنے والے مداری ایک بارپھرسرگرم ہوچکے ہیں مگرالیکشن میں شکست ان کامقدرہوگا کیونکہ پاکستان تحریک انصاف واحدجماعت ہے جوملک سے کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلے پورے ملک میں جہادکررہی ہے عوام پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے تحریک انصاف کے جھنڈے تلے متحدہوکر کرپٹ لوگوں کاالیکشن میں ان احتساب کیاجائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے