شیر گڑھ میں موٹر سائیکل نے 3 سالہ بچی کو کچل ڈالا

شیر گڑھ میں موٹر سائیکل نے 3 سالہ بچی کو کچل ڈالا

شیر گڑھ(نامہ نگار) شیر گڑھ کے نواحی علاقہ قاسمی بانڈہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل نے تین سالہ بچی کو کچل ڈالا ملزم فرار ہونے کی کوشش کرہاتھا کہ پولیس نے دھر لیاتفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پولیس تھانہ شیرگڑھ کے باالمقابل قاسمی بانڈہ روڈ پرتیز رفتار موٹر سائیکل جسے دلارم ولد عبد الباقی سکنہ شرینگل اپر دیر حال کریم گل بانڈ ہ شیر گڑھ چلا رہے تھے نے تین سالہ بچی عدن شاہد دختر شاہد علی کو کچل ڈالا اور گھر پہنچ کر فرار ہونیکی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران شیر گڑھ پولیس کو اطلاع ملی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم دلارم ولد عبد الباقی کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے